کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 56 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/tH300nYbcv pic.twitter.com/d80vTCjZFD
— SBP (@StateBank_Pak) April 5, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، 2 روپے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر ٹریڈ ہورہاہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا، 30 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 39 ہزار 717 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔