کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ کے مہینے کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2023 میں ورکرز ترسیلات 2.53 ارب ڈالر رہیں اور رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ کی ترسیلات 54.49 کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2023 کی ترسیلات فروری کے مقابلے 27.4 فیصد سے زائد رہیں، مارچ میں سعودی عرب سے 56 کروڑ اور عرب امارات سے 40 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ برطانیہ سے 42 کروڑ اورامریکا سے 31 کروڑ ڈالر بھیجےگئے ہیں جبکہ جولائی تا مارچ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.91 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، 9 مہینوں میں سعودی عرب سے 16 فیصد کم ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔
Workers’ remittances recorded an inflow of US$2.5 billion during Mar 23, indicating an increase of 27.4% over Feb 23. For details see https://t.co/rPOvn9Dr8N https://t.co/7XBd4uOcHC pic.twitter.com/Czrv9jaNsO
— SBP (@StateBank_Pak) April 10, 2023
جولائی تا مارچ عرب امارات سے3.60 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 9 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، دیگر خلیجی ممالک سے پاکستانیوں نے 9 مہینوں میں 2.41 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔
یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 9 مہینوں میں 2.34 ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجی ہیں جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 2.28 ارب ڈالر 9 مہینوں میں بھیجے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 20 ارب 52 کروڑ ڈالر رہیں۔
رواں مالی سال 9 مہینوں کی ترسیلات پچھلے مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں سے 11 فیصد کم رہیں، جولائی سے مارچ تک اوسط ماہانہ ترسیلات 2.28 ارب ڈالر رہیں۔