زرمبادلہ کے ذخائر 354 ملین ڈالر کمی کے بعد 9.82 ارب ڈالر ہوگئے

Published On 30 March,2023 08:50 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 354 ملین ڈالر کمی کے بعد 9.82 ارب ڈالر ہو گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.24 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.57ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 354 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد زر مبادلہ ذخائر کم ہو کر 9.82 ارب ڈالر رہ گئے۔

Advertisement