ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالرز کی کمی

Published On 13 April,2023 05:03 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کےد وران پاکستان کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملک کے مجوعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 56 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 17 کرو ڑ ڈالرز کی کمی سے 4 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 17 کروڑ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں۔
 

Advertisement