ڈالر کی اڑان تھم گئی، انٹربینک میں اچانک بڑی کمی

Published On 12 May,2023 09:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک سے بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 روپے 78 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 08 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 11 روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 294 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 71 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر پہلی مرتبہ 298 روپے 93 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 305 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

 

Advertisement