کراچی کے عوام کیلئے بُری خبر، بجلی مزید ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی

Published On 20 May,2023 03:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کیلئے بجلی مزید ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

اضافی وصولیاں مئی سے جولائی 2023 کے دوران کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت نے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے نیپرا سے رجوع کیا تھا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

 

Advertisement