نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی اجازت مل گئی

Published On 29 May,2023 07:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی، اوگرا سے اجازت نامے کے بعد نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی آزادی ہوگی۔

وفاقی حکومت نے نجی شعبے کے لیے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظور کرلیں، اوگرا سے اجازت نامے کے بعد نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی آزادی ہوگی۔

پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق نجی سیکٹر ایئر مکس پلانٹ ایل پی جی 2016 پالیسی کے مطابق نہیں لگا سکے گا، نجی سیکٹر کے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کےلیے قیمتوں کا طریقہ کار ڈی ریگولیٹڈ ہوگا، ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس سٹوریج،فلنگ اور ڈسٹریبیوشن کو ایل پی جی امپورٹ کی اجازت ہوگی۔

ایل پی جی درآمد ٹریڈ پالیسی سمیت وفاقی حکومت کے نافذ قوانین کے تحت ہو سکے گی اور اوگرا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لائسنس دہندگان ایل پی جی سلنڈروں کی مارکیٹنگ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

ایل پی جی ایئر مکس کے ماہانہ ٹیرف ہر ماہ کی دس تاریخ تک نوٹیفائی کرے گا اور اوگرا کو رپورٹ کرے گا، اوگرا ایل پی جی سیکٹر ریگولیٹر کے طور پر ایل پی جی ڈسٹری بیوشن اور میٹرنگ کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لے گا۔