اپریل 2023 کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

Published On 13 April,2023 11:42 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل 2023 کے لیے ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی اوسط قیمت فروخت میں 0.06 فیصد تک کمی کر دی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 0.47 فیصد یا 0.062 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (مارچ 2023) کے مقابلے میں 0.0302 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا 0.22 فیصد کمی کی گئی ہے۔

اوگرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت عارضی قیمت 13.2316 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لیے 13.4801 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

مارچ کے مہینے کے لئے ریگولیٹر نے ایس این جی پی ایل صارفین کے لئے آر ایل این جی ڈسٹری بیوشن قیمت 13.2942 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 13.5102 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو کے طور پر نوٹیفائی کی تھی۔