لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست دائر کر دی جس کے مطابق گیس کی قیمتوں میں 391 روپے 69 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
بتایا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مالی سال 2023-24 کے لیے مانگا گیا ہے، درخواست کے مطابق آئندہ مالی سال میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو 266 ارب روپے کے ریونیو درکار ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کمپنی کو 98 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کے لیے درخواست دی گئی ہے۔