اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 48 روپے 78 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے فی کلو ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو 575 روپے سستا ہو کر 2702 روپے 19 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلو سلنڈر کی پرانی قیمت 3277 روپے 73 پیسے تھی، ایل پی جی کی فی کلو پرانی قیمت 277 روپے 77 پیسے تھے۔