روپے کی تنزلی، اوگرا نے آئل کمپنیوں سے نقصان کی تفصیل طلب کرلی

Published On 05 April,2023 12:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے روپے کی قدر میں کمی کے باعث آئل کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیل مانگ لی۔

اوگرا نے آئل کمپنیوں سے گزشتہ 6 ماہ کی تفصیلات مانگی ہیں، اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 2 ہفتوں میں نقصان کی تفصیل جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی درآمدی قیمت عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے مسابقتی ہونی چاہیے، کمپنیاں نقصان سے بچنے کیلئے درآمدات کو حکومتی پالیسی کے مطابق یقینی بنائیں۔