بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں: نیپرا

Published On 20 June,2023 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں، کمپنیاں ریگولیٹری اتھارٹی سے تعاون کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیتی ہیں اور تعاون نہیں کرتیں۔

نیپرا نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی بار بار خلاف ورزی کیوں کی گئی، سی پی پی اے، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی کی آئیں بائیں شائیں تینوں ادارے ٹس سے مس نہیں ہوئے، ضرورت کے مطابق اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے، تینوں کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی بینکوں کا ایل سیز کھولنے سے انکار: بجلی، گیس بحران بڑھنے کا خدشہ

دستاویز کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے اکنامک میریٹ آرڈر کے مطابق بجلی کی پیداوار کی تفصیلات مانگی تھیں، سی پی پی اے، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی ڈیٹا فراہم نہیں کرتیں۔

دستاویز کے مطابق مارچ کے مہینے میں ضرورت کے مطابق مانگا گیا ڈیٹا نیپرا اتھارٹی کو نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

نیپرا نے کمپنیوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی پیداوار کا فنانشل امپیکٹ فراہم کیا جائے، اکنامک میریٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی وجوہات بھی بتائی جائیں، سسٹم آپریٹر سی پی پی اے اور اتھارٹی کو 24 گھنٹوں میں معلومات فراہم کریں۔