روسی خام تیل کا دوسرا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا

Published On 27 June,2023 06:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روس سے خام تیل لے کر آنے والا دوسرا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق روسی جہاز سے 56 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کی منتقلی کی جائے گی، منتقلی کا عمل رات گئے تک شروع ہونا متوقع ہے۔

روسی جہاز سے تیل پاکستان ریفائنری کو منتقل کیا جائے گا، 11 جون کو روسی خام تیل کا پہلا جہاز 45 ہزار ٹن لے کر آیا تھا، پاکستان نے روس سے 1 لاکھ ٹن خام تیل خریدا تھا۔