اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے اپنی مدت ختم ہونے سے قبل اہم تعیناتیوں کا عمل تیز کر دیا گیا۔
حکومت نے نعیم الدین خان کو زرعی ترقیاتی بینک بورڈ کا چیئرمین تعینات کر دیا، نعیم الدین خان کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی، چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈ کی تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ندیم لودھی نے گزشتہ سال چیئرمین زیڈ ٹی بی ایل بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، کابینہ نے ندیم لودھی کا استعفیٰ 10 اگست 2022 کو منظور کر لیا تھا، ندیم لودھی کے استفعیٰ کی منظوری کا اطلاق 11 مارچ 2022 سے کیا گیا تھا۔