اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشنز طلب کر لیے۔
صدر نے سینیٹ کا اگلا سیشن 24 جولائی پیر 3 بجے طلب کیا جبکہ قومی اسمبلی کا سیشن 20 جولائی بروز جمعرات شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیے ہیں۔