ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

Published On 19 July,2023 08:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ میں بہت دلچسپی لیتی ہے، ہماری مہمان نوازی اور انتظامات مثالی رہے ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ یہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بہترین انداز میں منعقد کریں گے، 15 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بھی میزبان ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملتان کے شائقین کیلئےخوشی ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی کر رہے ہیں، پاکستانی ٹیم کیلئےاچھا موقع ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ملک کے تاریخی حیثیت کے حامل وینیوز پر کرکٹ واپس لانا میری اولین ترجیح ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ بہترین موقع ہو گا کہ وہ دباؤ والے ہائی پروفائل میچ بہترین انداز میں کھیلے اور ایشیا کپ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرے جو اس نے آخری مرتبہ 2012 میں جیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اس بات کی تمام تر صلاحیت موجود ہے اور ایشیا کپ میں غیرمعمولی پرفارمنس آنے والے ایونٹس کے لیے بھی انہیں بھرپور اعتماد فراہم کرے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ اتنےعرصے بعد پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، اس کا کریڈٹ حکومت اور پی سی بی کو جاتا ہے۔

ایشیا کپ 2023ء کا شیڈول

گروپ اے ۔ پاکستان ( اے ون ) انڈیا ( اے ٹو ) اور نیپال۔

نیپال اس ٹیم کی سیڈنگ میں جگہ لے گی جو سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے گی۔

گروپ بی ۔ سری لنکا ( بی ون ) بنگلہ دیش ( بی ٹو ) اور افغانستان۔

افغانستان اس ٹیم کی سیڈنگ میں جگہ لے گی جو سپر فور مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکے گی۔

30 اگست: پاکستان بمقابلہ نیپال ۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم، ملتان

31 اگست: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کینڈی

2 ستمبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا، پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کینڈی

3 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، قذافی سٹیڈیم، لاہور

4 ستمبر: انڈیا بمقابلہ نیپال، پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کینڈی

5 ستمبر: افغانستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی سٹیڈیم، لاہور

6 ستمبر: اے ون بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) قذافی سٹیڈیم، لاہور

9 ستمبر: بی ون بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کولمبو

10 ستمبر: اے ون بمقابلہ اے ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کولمبو

12 ستمبر: اے ٹو بمقابلہ بی ون ( سپر فور مرحلہ ) آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کولمبو

14 ستمبر: اے ون بمقابلہ بی ون ( سپر فور مرحلہ ) آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کولمبو

15 ستمبر: اے ٹو بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کولمبو

17ستمبر: ون بمقابلہ ٹو ( فائنل) آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کولمبو

18 ستمبر: فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔