کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے 2023ء کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل گروپ نے آمدن میں 26.8 فیصد کا نمایاں اضافہ کر لیا، مختلف شعبوں میں مثالی کارکردگی سے آمدن بہتر ہوئی ہے، پی ٹی سی ایل کی آمدن 17.3 فیصد اضافے کیساتھ 46.9 ارب روپے رہی، یوفون نے اپنی آمدن میں 22.4 فیصد اضافہ کیا۔
یو بینک کی آمدن میں 96.5 فیصد اور خالص منافع میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی سی ایل گروپ نے ڈیجیٹل پاکستان کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں، سماجی بہتری کیلئے خون کے عطیات دیئے اور پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔