اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسروں کے مفت یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق واپڈا ملازمین کے علاوہ کسی محکمے میں بلوں میں رعایت نہیں دی جا رہی، یہ رعایت صرف بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو مل رہی ہے، ایسا نہیں کہ تمام بوجھ بجلی کا بل ادا کرنے والوں پر ڈالا جا رہا ہے۔
واضح رہے مفت بجلی کے یونٹس ملنے پر شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ جاری تھا جس پر حکومت نے بھی ایکشن لیتے ہوئے افسروں کو مفت یونٹس دینے کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔