لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے عوام سے مزید اربوں روپے بٹورنے کا منصوبہ بناتے ہوئے سٹیمپ ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا اضافہ کر دیا۔
بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر معاملات کیلئے سٹیمپ ڈیوٹی بڑھ گئی، بیان حلفی کا ریٹ 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے۔
غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کیلئے سٹیمپ ڈیوٹی 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کر دی گئی، 5 لاکھ تک کے معاہدے کی سٹیمپ ڈیوٹی بھی 1200 سے بڑھ کر 3 ہزار ہو گئی۔
طلاق کیلئے سٹیمپ فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی، سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4 ارب 21 کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے۔
ذرائع بورڈ آف ریونیو کے مطابق شیڈول ون میں ترامیم کا آرڈیننس جاری کرنے کے میٹنگ منٹس جاری کر دیئے گئے۔