بٹ خیلہ میں کریک ڈاؤن: چینی کی 33113 بوریاں برآمد، ڈیلرز گرفتار

Published On 10 September,2023 07:27 pm

مالا کنڈ: (دنیا نیوز) بیٹ خیلہ بازار میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چینی کی 33113 بوریاں برآمد کر لی گئیں۔

بٹ خیلہ بازار میں سپیشل ٹیم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، بھاری مقدار میں چینی کی بوریاں برآمد کر لیں، مختلف کاروائیوں کے دوران چینی کی 33113 بوریاں قبضے میں لی گئیں۔

کارروائی کے دوران زرعی کھاد کی 2500 بوریاں بھی برآمد کی گئیں، چینی ڈیلرز گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیئے گئے۔