مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے تاریخ میں توسیع دے دی گئی۔
اب اگست کے بجلی بل 04 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، اس سے قبل بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے 28 ستمبر کی تاریخ مقرر تھی۔
ڈائریکٹر جنرل کمرشل برقیات کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری تعطیلات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔