کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا جس میں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں شرح سود اسوقت 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔
دوسری جانب زیادہ تر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گا، کچھ تجزیہ کار شرح سود میں 2 فیصد تک کی کمی توقع کررہے ہیں۔
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 31.4 فیصد تھی جبکہ مئی میں مہنگائی 38 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔