پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کا آئندہ چار ماہ کا اخراجاتی بجٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت خزانہ نے اخراجاتی بجٹ کے تحت 900 ملین روپے کا فنڈ جاری کرنے کی منظوری دی، فنڈز ملازمین کی تنخواہوں اور آپریشنل سرگرمیوں کے لئے جاری کیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ زراعت کیلئے 99.17 ملین، اوقاف وحج کےلئے 7.74 ملین، بورڈ آف ریونیو کے لئے 14.18 ملین، پانی وسینیٹیشن کے لئے 2.40 ملین، تعلیم کیلئے29.21، ماحولیات کے لئے 0.43ملین روپے جاری کرنے کی مظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ایڈمنسٹریشن کیلئے 4.34 ملین، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے لئے7.75 ملین، فنانس کیلئے 0.16 ملین، جنگلات کیلئے 76.42 ملین، صحت کیلئے217.42 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔
مراسلے کے مطابق ہائر ایجوکیشن کیلئے 88.56 ملین، ہوم اینڈ ٹرائبل کیلئے 8.55 ملین، انڈسٹریز کیلئے 16.28 اور اطلاعات کیلئے0.89 ملین، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے34.30 ملین روپے جاری ہونگے۔
وزارت خزانہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ سیاحت کیلئے 51.81 ملین روپے، لوکل گورنمنٹ کے لئے 0.34 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، دوسرے محکموں کے لئے بھی تنخواہوں اور اخراجات پر مبنی فنڈز جاری ہونگے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے منظوری آئندہ چار ماہ نومبر تا فروری تک دی گئی ہے۔