اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بنکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈفال ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئی ایم ایف کے ساتھ بنکوں کے منافع پر 55 ارب روپے تک کا ونڈفال ٹیکس لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بنکوں کے منافع پر ونڈفال ٹیکس مالی سال 2021ء اور 2022ء کیلئے لگایا جائے گا، بنکوں سے ونڈفال ٹیکس کی مد میں آئندہ ماہ وصولی کی جائے گی، ونڈفال ٹیکس عائد کرنے کیلئے فنانس بل میں ترمیم نہیں وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری ضروری ہے۔
نگران وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں بینکوں کے ونڈ فال منافع پر ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، بینکوں کے 2021ء اور 2022ء کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے لین دین پر کمائے منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔