اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے منعقد کی گئی، ملاقات میں تجارتی انتظامات، سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ منصوبوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر تجارت نے کہا کہ ملاقات میں اقتصادی خوشحالی اور علاقائی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔