کراچی : (دنیانیوز) یو اے ای کے قونصل جنرل کی جانب سے بڑا اعلان کردیاگیا ، یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا ۔
متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلے دس دنوں میں بڑی سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی ، سرمایہ کاری کے نئے محکمے کا پاکستان میں بننا خوش آئند ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں پاکستان کے لیے نیا سال بہت روشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو پھیلانا چاہیے ، پاکستان کے تاجروں کو ہم مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا اہم مقصد برآمدات کو بڑھانا ہے۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کراچی کو برآمدات کا حب بنایا جائے گا اور کراچی کو فری ٹریڈ زون بنایا جائے گا ، کراچی سے سینٹرل ایشیا کے ممالک کو برآمدات کی جائیں گی ، یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا ، پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں ، اگلے دس دنوں میں بڑی سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی۔