سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Published On 26 December,2023 10:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ریورس گیئر لگ گیا، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2534 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کے باعث 100 انڈیکس 59 ہزار 171 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 13 دسمبر سے اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی۔