اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پرعملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے توانائی شعبے کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے 400 ارب جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرضہ میں کمی کیلئے کے الیکٹرک اور حکومتی پاور پلانٹس کو 197 ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک گردشی قرضہ میں 400 ارب روپے کی کمی آئی ایم ایف بنچ مارک میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کیلئے کے الیکٹرک اور حکومتی پاور پلانٹس کی جانب سے 65 ارب گیس کمپنیوں کو ملیں گے، توانائی شعبے کے گردشی قرضہ میں 200 ارب روپے کمی کی جائے گی۔