کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔