لاہور: (دنیا نیوز) ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت 57 ہزار ڈالر تک جاپہنچی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق دوروز کےاندربٹ کوائن کی قیمت میں 10فیصد اضافہ ہوا، دسمبر2021 کےبعد ڈیجیٹل کرنسی نے پہلی بار 57ہزارڈالر کی حد کراس کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بن چکی ہے ، سوفٹ وئیرفرم مائیکر واسٹریٹجی کی جانب سے 3ہزار بٹ کوائن کی خریداری پر قدر میں اضافہ ہوا۔
مائیکرواسٹریٹجی نے 155 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، مائیکرواسٹریٹجی بٹ کوائن کی تجارت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، مائیکرواسٹریٹجی کے پاس 10عشاریہ 5بلین ڈالر مالیت کے ایک لاکھ 90 ہزار بٹ کوائن ہیں۔