نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرجانے والے شوہر کی اہلیہ نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد سے تعلق رکھنے والے ابھیشیک اور انجلی گزشتہ سال 30 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
جوڑا گزشتہ روز چڑیا گھر کی سیر کو گیا جہاں ابھیشیک کے سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انجلی نے اس کے دوستوں کو فون کرکے بلایا اور وہ اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ابھیشیک کی میت کو گھر لایا گیا تو گھر میں کہرام مچ گیا اور انجلی اپنے شوہر کی موت کا دکھ برداشت نہ کرسکی، اس نے اپنے فلیٹ کی 7 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔