اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان ایف بی آر آفاق احمد قریشی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برآمد کنندگان کو 65 ارب روپے کے تمام واجب الادا ریفنڈز جاری کر دیئے۔
آفاق احمد قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایات دی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے سے برآمدات میں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق برآمدکنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے سے معاشی خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔