کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 91 پیسے بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔