عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

Published On 13 April,2024 04:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی کیساتھ 2364 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے ہوگئی۔