بجٹ اصلاحات: آئی ایم ایف سے معاہدے کے امکانات روشن، خسارہ کم ہونے کا امکان

Published On 18 June,2024 08:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجٹ میں اصلاحات نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے امکانات کو روشن کر دیا ہے۔

فچ ریٹنگ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں اہداف حاصل ہو سکتے ہیں، بجٹ میں اصلاحات مالیاتی خسارہ کم ہو نے کا امکان ہے، خسارے میں کمی سے بیرونی دباؤ کم ہوگا، سخت پالیسیوں کی وجہ سے ترقی میں کمی ہوسکتی ہے، آئندہ مالی سال میں شرح نمو 3 فیصد تک کم ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق فروری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن میں مسلسل بہتری آئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.3 فیصد تک محدود ہونے کی راہ پر ہے، شرح مبادلہ میں اصلاحات نے ترسیلات زر کو راغب کیا، مضبوط زرعی برآمدات نے بھی مدد کی، آئندہ مالی سال میں شرح سود 16 فیصد اور مہنگائی کی شرح 12 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

فچ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی متوقع فنڈنگ کی ضروریات اب بھی ذخائر سے زیادہ ہیں، آئندہ مالی سال میں تقریباً 20 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، توقع کرتے ہیں کہ کچھ قرضے رول اوور ہو جائیں گے۔