اسحاق ڈار کا نیلم میں جاگراں ون ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ، تسلی بخش کام پر اظہار اطمینان

Published On 18 June,2024 08:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں جاگراں، ون ہائیڈرو پاور پلانٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 30.4 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبہ جس کا تصور، منظوری اور فنانسنگ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے 1997-1999 کے دور میں دی تھی اس وقت میں وزیر خزانہ تھا۔

اسحاق ڈار نے جاگراں ون میں کام کرنے والے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس منصوبے کے لئے حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا اظہار کیا، جو پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں کردار ادا کر رہا ہے۔