پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے تاجروں نے وفاق کی جانب سے حالیہ عائد ٹیکسوں کو مسترد کردیا۔
صوبے کے صنعتکاروں نے وفاق کو ٹیکسوں سے متعلق تجاویز فراہم کردی ہیں اور تاجروں کو جن جن ٹیکسز پر اعتراض ہے اس حوالے سے صوبہ بھر کے صنعتکاروں نے وفاق سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔
صدر سرحد چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پر ٹیکس 2 فیصد کرنا زیادتی ہے، پاکستان میں سیلز ٹیکس کا نظام فیل ہو گیا، تاجر کتنے ٹیکسز ادا کریں گے؟
صدر فواد اسحاق نے مزید کہا ہے کہ وفاق کو تحریری طور پر اپنی تجاویز دے دی ہیں، ٹیکسز سے متعلق جلد وفاقی حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔