اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں رواں مالی سال شرح نمو کم رہے گی۔
آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے ورلڈ اکنامک آوٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی، پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد ، ہمسایہ ملک بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت رواں مالی سال 3.3 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے، پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیشگوئی کر دی، عالمی معیشت کیلئے ایکٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں، انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی۔