اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بجلی کے ترسیلی نظام میں نقائص دور کرنے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس سلسلے میں چینی سفیر کے ساتھ ملاقات کریں گے، ملاقات میں بجلی کے ترسیلی نظام پر بات چیت ہوگی ، چائنا سٹیٹ گرڈ کے ساتھ مل کر ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابیوں کی وجہ سے سستے پاور پلانٹس کو بند رکھا جاتا ہے، بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں مستقل خرابیاں موجود ہیں، ترسیلی نظام کی فنی خرابیاں دور ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی لائی جا سکتی ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی فنی خرابیوں کے باعث سستی بجلی کی بلا تعطل ترسیل نہیں ہو پا رہی۔