لاہور: (دنیا نیوز) بجلی ٹیرف کا معاملہ، اپٹما نے متعلقہ حکام سے بجلی معاہدوں اور ٹیرف کی تفصیلات مانگ لیں۔
اپٹما نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت تفصیلات مانگی ہیں، اپٹما کی جانب سے سیکرٹری پاور، چیئرمین ایس ای سی پی کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔
بجلی معاہدوں اور ٹیرف کی معلومات کے لیے اپٹما کی جانب سے سی ای او سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کو بھی مراسلہ لکھا گیا ہے۔