کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 2430ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے ہوگئی۔