اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے ستمبر 2024 کے بعد بھی یوریا کھاد بنانے والے کار خانوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی کابینہ کے اعلامیہ کے مطابق متعلقہ اداروں کو یوریا کھاد کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے ہر قسم کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کو کم کرنے کیلئے زرعی ان پٹس کے نرخوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔