سوئی سدرن گیس کمپنی بھی مالیاتی خسارے کا شکار، ایک ہزار 50 ارب روپے کی مقروض

Published On 23 September,2024 08:35 pm

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) سوئی سدرن گیس کمپنی بھی مالیاتی خسارے کا شکار ہو گئی، اس کا موجودہ خسارہ 462 ارب سے زائد ہوگیا۔

ایس ایس جی سی مختلف اداروں کی ایک ہزار 50 ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ ایس ایس جی سی نے مختلف اداروں سے 588 ارب روپے وصول کرنے ہیں، یوں ایس ایس جی سی کا موجودہ خسارہ 462 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

 دنیا نیوز  کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ایس ایس جی سی او جی ڈی سی ایل کی 248 ارب اور پی پی ایل کی 284 ارب روپے کی مقروض ہے۔

ایس ایس جی سی نے جی ایچ پی ایل کے 150 اور دیگر اداروں کے 176 ارب روپے ادا کرنے ہیں، ایس ایس جی نے پاور سیکٹر سے 38 ارب اور صنعتی صارفین نے 68 ارب روپے وصول نہیں کئے۔

دستاویز کے مطابق ایس ایس جی سے نے گھریلو صارفین سے 38 ارب روپے وصول کرنے ہیں، ٹیرف ڈیفرنشل کی مد میں ایس ایس جی سی نے 439 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔