اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کیوں؟ حکومت نے اپنی چالاکی کا بھید خود ہی کھول دیا۔
پاور سیکٹر کے لیے خریدی گئی مہنگی ایل این جی گھریلو صارفین کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، وزیر پٹرولیم نے گیس ذخائر کم ہونے کے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی۔
مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی معاہدے پاور سیکٹر میں استعمال کے لیے کئے گئے لیکن ایل این جی کی کھپت پاور سیکٹر میں دن بہ دن کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں استعمال نہ ہونے پر ایل این جی باکسٹ پر اثر پڑا، گھریلو صارفین کو سستی قدرتی گیس کے بجائے مہنگی ایل این جی دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سستی اور مقامی گیس کی 50 فیصد گیس کھاد کارخانوں اور پاور سیکٹر کو ملتا ہے، گیس کے ذخائر سالانہ ویل ہیڈ پر 1.7 فیصد کے حساب سے کم ہو رہے ہیں۔