انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

Published On 29 September,2024 11:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پر غور کیا جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی، 28 ستمبر تک تقریباً 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔