ٹوکیو:(ویب ڈیسک ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے شیاؤکن فین کو پاکستان کے لیے اپنا نیا کنٹری ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیاؤکن فین پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تمام آپریشنز کی نگرانی کریں گے جس میں کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی (سی پی ایس) پر عمل درآمد بھی شامل ہے ۔
شیاؤکن فین 2026 سے 2030 تک کی مدت کا احاطہ کرنے والے نئے سی پی ایس کے لیے ہونے والی مشاورت کی قیادت بھی کریں گی۔
نیوزی لینڈ کی شہریت کی حامل شیاؤکن فین نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ اور چین کی لانچو یونیورسٹی سے ماسٹر اور بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، 30 سال کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے، جس میں اے ڈی بی میں 22 سال بھی شامل ہیں۔
شیاؤکن فین نے جون 2002 میں ایک ماہر معاشیات کی حیثیت سے ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے وہ بینک کے مختلف شعبوں میں اہم ذمہ داریوں اور عہدوں پر فائز رہی ہیں۔
اپنے کردار کے حوالے سے شیاؤکن فین کا کہنا تھا کہ ‘مجھے خوشی ہے کہ میں کنٹری آفس کی سربراہی کے لیے پاکستان واپس آئی ہوں۔ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری کو فروغ دینے کی منتظر ہوں۔