پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Published On 22 October,2024 10:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 733 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 807 پوائنٹس اضافے کیساتھ 86 ہزار 57 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.69 روپے سے کم ہو کر 277.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔