مسلسل دوسرے روز بھی سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

Published On 26 November,2024 05:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالرز کی کمی کیساتھ 2631 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی۔