کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 587 ڈالر فی اونس ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی۔