کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 607 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے تک کمی ہوئی تھی۔